You are currently viewing آئی ایم ایف کا پاکستان کیساتھ معاہدہ، امریکی وزیر خارجہ کا بیان آگیا

آئی ایم ایف کا پاکستان کیساتھ معاہدہ، امریکی وزیر خارجہ کا بیان آگیا

واشنگٹن ۔ سلوک نیوز۔ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ہونے والے معاہدے پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا بیان سامنے آیا ہے۔

چند روز قبل پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا تھا اور پھر گزشتہ روز آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے بھی پاکستان کے ساتھ معاہدے کی منظوری دیدی تھی جس کے بعد آج پاکستان کو معاہدے کے تحت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط بھی موصول ہو گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ معاہدہ کوئی حلوہ یا کھیر نہیں بلکہ آئی ایم ایف نے کڑی شرائط عائد کی ہیں تاہم پاکستان اس معاہدے کو پورا کرے گا۔


اس معاہدے کے حوالے سے حکومت پاکستان امریکی انتظامیہ سے بھی درخواست کی تھی کہ وہ آئی ایم ایف کو پاکستان کے ساتھ معاہدے کے لیے راضی کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

اب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بیان آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انٹونی بلنکن کا کہنا تھا خواہش ہے پائیدار معاشی بحالی اور میکرو اکنامک ریفارمز کے لیے پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ کام جاری رکھے۔

Leave a Reply