لاہور۔ سلوک نیوز۔آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انورکے زیر نگرانی پنجاب پولیس کا شاندار اقدام، شہدا اور کانسٹیبلزکے
بچوں کو اچھی تعلیم دلانے کا بیڑا اٹھا لیا۔
گزشتہْ دنوں ایک ویڈیو میں آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان نے انکشاف کیا کہ کانسٹیبلز، تھانیداروں اور شہدا کے بچوں کی بہتری اور اچھی تعلیم کیلئے ادارے کی جانب سے کئے جانیوالے اقدام میں ایک یہ بھی شامل ہیں کہ انہیں سمر سکولز اور بیٹر سکولز میں داخلہ دیا جائےگا اور ان کے بہتر مستقبل کیلئے ان کو دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں سکالر شپ دلانے کی بھی کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل عرفان بیگ کے بیٹے نے اپنی قابلیت کے بل بوتے پر سو فیصد سکالر شپ پر لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز سے تعلیم حاصل کر کے امریکہ کی یونیورسٹی میں ایڈمیشن حاصل کر لیا۔ انہْوں نے مزید بتایا کہ شہداکے بچے بچیاں پاکستان کی بہترین درسگاہوں سے تعلیم حاصل کر کے اس وقت ترقی یافتہ ممالک میں بطور ڈاکٹرز، انجینئرز، چارٹرڈ اکائونٹنٹ کام کر رہے ہیں۔ انہْْوں نے کانسٹیبلز، شہدا کے بچوںں کی اچھی تعلیم حاصل کرنے کیلئے حوصلہ افزائی کی۔