ممبئی: بالی وڈ فلم ’رہنا ہے تیرے دل میں‘، جس میں اداکار آر مادھون، دیا مرزا، اور سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، 30 اگست کو سینما گھروں میں دوبارہ ریلیز کی جائے گی۔اس رومانوی فلم کی ہدایتکاری گوتھم مینن نے کی تھی اور اسے وشو بھگنانی نے پروڈیوس کیا تھا اور یہ فلم دو دہائیوں بعد بھی ناظرین کو محظوظ کررہی ہے۔جیکی بھگنانی، جو اس وقت پوجا انٹرٹینمنٹ کے سربراہ ہیں، نے فلم کی دوبارہ ریلیز پر خوشی کا اظہار کیا اور اس فلم کو اپنے دل کے قریب قرار دیا۔دیپشیکھا دیشمکھ نے فلم کی موسیقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’رہنا ہے تیرے دل میں‘ کے ساؤنڈ ٹریک نے ہماری زندگیوں میں ایک خاص جگہ بنائی ہے۔یاد رہے کہ یہ فلم اپنی ریلیز کے بعد سے ہی کلٹ کلاسک کا درجہ حاصل کر چکی ہے۔