You are currently viewing آن لائن آرڈر کیا گیا لیپ ٹاپ ریکارڈ وقت میں موصول

آن لائن آرڈر کیا گیا لیپ ٹاپ ریکارڈ وقت میں موصول

بنگلورو: ایک حیرت انگیز واقعہ میں بھارتی شہری کو آن لائن آرڈر کیا گیا لیپ ٹاپ ریکارڈ وقت میں موصول ہوا ہے، صرف 13 منٹ میں۔بنگلورو کے رہائشی ایک ایکس صارف سنی گپتا نے بھارتی آن لائن پلیٹ فارم flipkart سے لیپ ٹاپ آرڈر کرنے کے اپنے تجربے کو سوشل میڈیا پوسٹ میں بیان کیا جو اب انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ابھی فلپ کارٹ منٹس سے ایک لیپ ٹاپ کا آرڈر دیا ہے، اس پر لکھا آرہا تھا 7 منٹ کی ڈیلیوری۔ایک اور پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ آرڈر کے فوراً بعد ٹریکنگ پیج نے تھوڑی تاخیر دکھائی اور وقت کو 12 منٹ تک اپ ڈیٹ کر دیا۔مسٹر گپتا نے بتایا کہ پھر ٹھیک 13 منٹ کے بعد مجھےAcer Predator لیپ ٹاپ موصول ہوگیا جس کی قیمت عام طور پر 95,000 اور 2.5لاکھ بھارتی روپے کے درمیان ہے۔

Leave a Reply