You are currently viewing آن لائن خریدی گئی ڈی این اے کٹ میاں بیوی میں جدائی کا سبب بن گئی

آن لائن خریدی گئی ڈی این اے کٹ میاں بیوی میں جدائی کا سبب بن گئی

لاہور ۔ سلوک نیوز۔ ایک شخص نے محض تفریح کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کِٹ خریدی جو کہ بالآخر اُس کے والدین میں طلاق پر منتج ہوگئی۔ آن لائن رپورٹس کے مطابق ایک نامعلوم آن لائن صارف سے انجانے ہوئی غلطی نے اس کے والدین کی 33 سالہ طویل ازدواجی زندگی کوچند لمحوں میں برباد کر دیا۔ درحقیقت صارف نے کِٹ آن لائن ڈسکا¶نٹ پر اپنے اور اپنے والد کیلئے خریدی اور اس میں ٹیسٹ کیا جس کے چونکا دینے والے نتائج اس نے سوشل میڈیا پوسٹ پر شیئر کیے۔ یہ پوسٹ ریڈ اِٹ پر throwmeaway29305@ نامی صارف کے ذریعے کی گئی۔ ریڈ اِٹ صارف نے انکشاف کیا کہ میرے والد اور میں نے اپنے نسب کی ساخت کا موازنہ کیا اورنتائج میں میں نے محسوس کیا کہ تھوڑی گڑبڑ ہے۔ پتہ چلا کہ حیاتیاتی طور پر (biologically) ہم ایک دوسرے سے منسلک نہیں ہیں۔ صارف نے مزید بتایا کہ جب اس کی ماں گھر آئی تو اس نےان سے اس معاملے میں استفسار کیا اور بالآخر ماں نے اعتراف کیا کہ اس کا والد کوئی اور ہےاور اگر انہیں معلوم ہوتا کہ ہم ڈی این اے کٹ خرید رہے ہیں تو وہ ہمیں اس سے روکنے کی پوری کوشش کرتیں۔ صارف نے بتایا کہ غلط خاندانی تاریخ دریافت ہونے کے بعد ان کے والدین اب طلاق لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس طرح کی کہانیاں آن لائن ڈی این اے کٹس کے عروج کے ساتھ تیزی سے عام ہو رہی ہیں۔ اسی طرح کی ایک کہانی اور بھی سامنے آئی تھی جس میں ایک شخص کو پتہ چلا کہ اس کے پانچ میں سے چار بچے اس کے نہیں تھے۔

Leave a Reply