کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوزین فاطمہ نے اپنی شادی کا اعلان کر دیا ہے۔انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی شادی کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے دسمبر 2023 میں شادی کر لی تھی، جس کا اعلان اب کیا ہے۔سوزین فاطمہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا: ’دو سچے ساتھی اور ایک سفر، وہ محبت جسے ہم نے صرف حاصل نہیں کیا بلکہ اسے اس رشتے کو ساتھ مل کر بنایا ہے، اور ہم ہمیشہ کے لیے ایک ہو گئے ہیں۔‘اداکارہ نے پوسٹ کے ساتھ اپنے شوہر کی تصویر تو شیئر کی تاہم مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔سوزین فاطمہ پاکستانی ڈراموں کی مشہور اداکارہ ہیں اور ان کے نمایاں ڈراموں میں چاندنی، محبت ہے زندگی، میری ماں، جہیز، بانجھ، بڑی بہو شامل ہیں۔
اداکارہ سوزین فاطمہ نے شادی کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کردیا
- Post author:Web Desk
- Post published:September 20, 2024
- Post category:انٹرٹینمنٹ
- Post comments:0 Comments