You are currently viewing اداکار شادی میں جانے کے کتنے پیسے لیتے ہیں؟ سونیا حسین کا انکشاف

اداکار شادی میں جانے کے کتنے پیسے لیتے ہیں؟ سونیا حسین کا انکشاف

لاہور۔ سلوک نیوز۔ پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے اعتراف کیا ہے کہ اداکار شادی میں جانے کے پیسے لیتے ہیں۔ اداکارہ سونیا حسین حال ہی میں جیو نیوز کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان تابش ہاشمی نے سوال کیا کہ مجھ سے کہا جاتا ہے کہ سلیبر ٹیز کو شادیوں میں شرکت کے پیسے ملتے ہیں؟کیا یہ سچ ہے؟ میزبان کے سوال پر اداکارہ نے اعتراف کیا کہ شوبز شخصیات کو شادی میں شرکت کرنے کے پیسے ملتے ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ ایسی شادیوں میں سلیبرٹیز کو دُلہا دُلہن کا دوست بن کر تصویر کھنچوانی ہوتی ہے اور شوبز شخصیات ان شادیوں میں شرکت کے لاکھوں روپے لیتے ہیں۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ وہ اب تک ایسی کسی شادی میں شریک نہیں ہوئیں کیوں کہ انہیں بغیر کسی کو جانے پہنچانے کہیں کسی تقریب میں شرکت کرنا بہت عجیب لگتا ہے۔

Leave a Reply