You are currently viewing ارب پتی خاندان کو اپنے دو کتوں کیلئے ‘نینی’ کی ضرورت،کروڑوں روپے تنخواہ کی پیشکش

ارب پتی خاندان کو اپنے دو کتوں کیلئے ‘نینی’ کی ضرورت،کروڑوں روپے تنخواہ کی پیشکش

لندن میں مقیم ایک ارب پتی خاندان نے اپنے پالتو کتوں کی دیکھ بھال کے لیے نینی (آیا) کا اشتہار دیا ہے جس میں تنخواہ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کے منہ کُھلے کے کُھلے رہ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ارب پتی خاندان نے ایک ایجنٹ کے ذریعے مختلف ویب سائٹس پر نوکری کا اشتہار دیا  جو ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر وائرل ہوگیا۔

لنکڈ ان پر جاری کردہ اشتہار میں لکھا گیا تھا کہ ہمارا کلائنٹ اپنے دو پیارے کتوں کی اعلیٰ درجے کی دیکھ بھال کرنے کے لیے ایک غیر معمولی اور انتہائی تجربہ کار ‘ڈاگ نینی’ کی تلاش کر رہا ہے۔

اس میں لکھا گیا تھا کہ ‘وہ واقعی کسی ایسے شخص کی تلاش میں ہیں جو اس کام میں ماہر ہوں اور کتوں کی صحت، ذہنی صحت اور حفاظت کو یقینی بناسکے’۔

Leave a Reply