تل ابیب: اسرائیل میں فائرنگ کے واقعے میں 6 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تل ابیب کے علاقے جافا میں پیش آیا، پولیس کی فائرنگ سے دو حملہ آور مارے گئے۔اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک حملہ آور اسالٹ رائفل سے لیس تھا جبکہ دوسرے کے پاس چاقو تھا۔دونوں نے تل ابیب لائٹ ریل پر شہریوں پر فائرنگ کی اور چاقو سے حملہ کیا، دونوں حملہ اور میونسپل سیکورٹی آفیسر اور مسلح شہریوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔
اسرائیل میں ایک اور بڑا حملہ، 6 افراد ہلاک، 9 زخمی
- Post author:Web Desk
- Post published:October 2, 2024
- Post category:تازہ ترین
- Post comments:0 Comments