آئر لینڈ۔ سلوک نیوز۔ اسلام قبول کرنے والی آئرش گلوکارہ اور سوشل ایکٹوسٹ سینیڈ او کونر 56 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کے اہلخانہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سینیڈ او کونر انتقال کرگئی ہیں تاہم موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ آئرش گلوکارہ نے سال 2018 میں اسلام قبول کیا اور اپنا نام بدل کر شہدا صداقت رکھ لیا، انہوں نے ٹوئتر پر اپنے عقیدہ کا اعلان کیا جس کے بعد انہیں کئی حلقوں میں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ سینیڈ او کونر 1990 میں ریلیز ہونے والے اپنے گانے نتھنگ کمپیرز ٹویو سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس ان کا بیٹا 17 سال کی عمر میں ناگہابی موت کا شکار ہوگیا تھا اور اس خبر نے گلوکارہ کو پوری طرح توڑ دیا تھا۔ گلوکارہ نے اپنی آخری ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کی موت کے بعد سے نیم مردہ حالت میں زندگی گزار رہی ہیں کیونکہ ان کا بیٹا ہی ان کے لئیے سب کچھ تھا۔
اسلام قبول کرنیوالی آئرش گلوکارہ انتقال کرگئیں
- Post author:Web Desk
- Post published:July 27, 2023
- Post category:انٹرٹینمنٹ
- Post comments:0 Comments