You are currently viewing اعجاز اسلم کا مداحوں کو شاہ رخ خان کی روٹین فالو نہ کرنے کا مشورہ

اعجاز اسلم کا مداحوں کو شاہ رخ خان کی روٹین فالو نہ کرنے کا مشورہ

کراچی: پاکستانی اداکار اعجاز اسلم نے شاہ رخ خان کے مداحوں کو ان کی روٹین پر نہ چلنے کا مشورہ دے دیا۔بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ تھا وہ دن میں صرف چار گھنٹے سوتے ہیں۔انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں اعجاز اسلم نے لکھا کہ بالی وڈ کنگ میں بہت سی ناقابل یقین صلاحیتیں ہیں اس لئے ان کیلئے اس شیڈول کو جاری رکھنا آسان ہے۔اعجاز اسلم نے لکھا کہ عام لوگوں کو بالی وڈ کنگ کی روٹین نہیں فالو کرنی چاہئے اور یہ صحت کیلئے بہت نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔انہوں نے شاہ رخ خان کے ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان سے بہت محبت کرتے ہیں لیکن تمام لوگ ان کی طرح سپرہیومن نہیں ہیں۔

Leave a Reply