You are currently viewing امریکا بھارت اعلامیے میں پاکستان مخالف بیانیہ، امریکی ڈپٹی چیف آف مشن دفتر خارجہ طلب

امریکا بھارت اعلامیے میں پاکستان مخالف بیانیہ، امریکی ڈپٹی چیف آف مشن دفتر خارجہ طلب

اسلام آباد: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ امریکا کے موقع پر بھارت کے ساتھ مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد بیانیے پر امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کو آج شام وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا اور امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کو امریکا بھارت مشترکہ بیان سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا بھارت مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کے بارے میں غیر ضروری، یکطرفہ اور گمراہ کن حوالوں پر تحفظات سے امریکا کو آگاہ کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کے خلاف بھارت کے بے بنیاد بیانیے اور بھارت کے سیاسی بیانیےکی حوصلہ افزائی سمجھے جانے والے بیانات سےگریز کرے۔

Leave a Reply