سا¶ پالو ۔ سلوک نیوز۔ برازیلی خوبرہ خاتون نے اپنے اسمارٹ فون چرانے والے شخص سے محبت کا اعتراف کیا ہے اور اب وہ باقاعدہ مل بھی رہے ہیں۔ اس ضمن میں ایک ٹویٹر ویڈیو تیزی سے مقبول ہورہی ہے جس میں ایمانویلا نامی خاتون اپنے محبوب شخص کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ اب دونوں دوجسم ایک جان بن چکے ہیں۔ یہ ویڈیو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔ ایمانویلا نے بتایا کہ وہ برازیل کی سڑک پر جارہی تھیں کہ ان کا فون چوری ہوگیا ۔ چور نے خاتون کا نمبر فون پر نوٹ کیا اور یوں ان سے رابطے کا طریقہ سامنے آیا۔ پھر چور نے بتایا کہ فون چرانے کے فوری بعد ہی ان کے دل و دماغ بدل گئے۔ مجرم نے بتایا کہ انہیں ایک خاتون دوست کی تلاش تھی اور جب فون پر ان کی تصویر دیکھی تو خود سے کہا کہ یہ کتنی خوبصورت خاتون ہیں؟ اس کے بعد انہیں فون چرانے پر افسوس بھی ہوا۔ انہوں نے خاتون کی تفصیلات نوٹ کرکے اسے فون واپس دیا اور اعتراف کیا معافی مانگی اور اپنی پسندیدگی کا اظہار بھی کردیا۔ اس رویے نے ایمانوئلہ کو متاثر کیا اور دونوں کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا اور اب محبت کے اس دور کو دو سال ہوچکے ہیں۔

اندھی محبت: خاتون اپنے موبائل فون چور شخص کے عشق میں گرفتار
- Post author:Web Desk
- Post published:July 27, 2023
- Post category:دلچسپ و عجیب
- Post comments:0 Comments