واشنگٹن: ایران نے حسن نصراللہ اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے جواب میں اسرائیل پر سیکڑوں بیلسٹک میزائل فائر کردیے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 180 کے قریب میزائل داغے گئے جن میں سے بیشتر کو روک دیا گیا، میزائل حملے میں دو افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ میزائل حملے میں تل ابیب میں موجود تین فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، ایران نے پہلی بار نئے فتح ہائپرسونک بیلسٹک میزائلوں کا بھی استعمال کیا۔اس سے قبل وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ عہدیدار نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران فوری طور پر اسرائیل پر بلیسٹک میزائل حملے کی تیاری کر رہا ہے اور ساتھ ہی خبردار کیا کہ اس طرح کے حملے کے ایران پر سنگین نتائج ہوں گے۔خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ امریکا کو ایسے اشارے ملے ہیں کہ ایران فوری طور پر اسرائیل کے خلاف بلیسٹک میرائل حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر ایران کی جانب سے کسی قسم کے براہ راست فوجی حملے سے ایران پر سنگین نتائج مرتب ہوں گے۔
ایران نے اسرائیل پر سیکڑوں بیلسٹک میزائل فائر کردیے
- Post author:Web Desk
- Post published:October 2, 2024
- Post category:تازہ ترین
- Post comments:0 Comments