You are currently viewing ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ انگلینڈ نے جیت لیا

ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ انگلینڈ نے جیت لیا

ہیڈنگلے ۔ سلوک نیوز۔ ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ انگلینڈ نے 3وکٹوں سے جیت لیا۔ تفصیل کے مطابق میچ کے چوتھے روز251رنز کا ہدف انگلش ٹیم نے 7کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ ہیری بروک نے 75رنز کی فاتحانہ باری کھیلی، کرالی نے 44سکور کئے جبکہ کرس ووکس نے ٹیم کی جیت میں 32رنز بناکر حصہ ڈالا۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے پانچ بلے بازوں کو میدان بدر کیا، کمنز اور مارش کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔قبل ازیں آسٹریلیا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 224رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ ٹریوس ہیڈ 77سکور بناکر نمایاں بلے باز رہے۔انگلینڈ کی جانب سے براڈ اور ووکس نے تین تین جبکہ معین اور مارک ووڈ نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ یاد رہے کہ آسٹریلین ٹیم میچ کے پہلے ہی دن اپنی پہلی اننگز میں 263رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش نے 118رنز کی شاندار باری کھیلی تھی،انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں، کرس ووکس نے3جبکہ براڈ نے 2بلے بازوں کو چلتا کیا تھا۔دوسرے دن انگلش ٹیم آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کے وار نہ سہہ سکی اور پہلی اننگ میں 237 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی، انگلش کپتان بین سٹوکس ہی اکیلے آسٹریلیا کے سامنے مزاحمت کرسکے، انہوں نے 80 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 91 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

Leave a Reply