واشنگٹن ۔ سلوک نیوز۔ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کا لوگو تبدیل کر رہے ہیں اور ٹوئٹر کو ایک نئے اور جدید برانڈ کی طرح متعارف کرائیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹر کو چین کے WeChat کی طرح ایک سُپر ایپ بنانے کے وعن کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی ہم ٹوئٹر برانڈ اور آہستہ آہستہ تمام پرندوں کو الوداع کہہ دیں گے۔ ایلون مسک نے یہ ارادہ بھی ظاہر کیا کہ اگر آج رات ایک اچھا سا X لوگو پوسٹ کیا جاتا ہے تو یہ لوگو کل پوری دنیا میں لائیو ہو جائے گا اور ایسا بہت پہلے ہی ہوجانا چاہیے تھا۔
ایلون مسک کا ٹوئٹر کا ’لوگو‘ تبدیل کرنے کا فیصلہ
- Post author:Web Desk
- Post published:July 24, 2023
- Post category:سائنس و ٹیکنالوجی
- Post comments:0 Comments