You are currently viewing ’اینمل‘ کے بعد تنقید کی وجہ سے تین دن روتی رہی، ٹریپتی ڈمری کا انکشاف

’اینمل‘ کے بعد تنقید کی وجہ سے تین دن روتی رہی، ٹریپتی ڈمری کا انکشاف

ممبئی: سندیپ ریڈی وانگا کی بلاک بسٹر فلم ’اینمل‘ کی اداکارہ ٹریپتی ڈمری نے اپنی ایک رات میں شہرت پانے کے ساتھ آنے والی مشکلات پر کھل کر بات کی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ فلم کی ریلیز کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس نے انہیں جذباتی طور پر توڑ کر رکھ دیا۔ٹریپتی نے کہا کہ اینمل نے انہیں ایسی سطح کی تنقید کا سامنا کروایا جو انہوں نے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی اور اس سب نے انہیں ہلا کر رکھ گیا۔انہوں نے رنویر الہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا کہ ’’پری اینمل، مجھے کبھی کوئی تنقید نہیں ملی تھی۔ لیکن فلم کے بعد، میں نے بہت تنقید سہی۔ خاص طور پر منفی کمنٹس نے مجھے بے حد متاثر کیا۔ لوگ کتنی گندی باتیں لکھ رہے تھے، اور اس سب کو برداشت کرنا میرے لیے مشکل تھا۔‘‘ٹریپتی نے بتایا کہ وہ اس قدر متاثر ہوئیں کہ وہ دو سے تین دن تک مسلسل روتی رہیں اور اس وقت کو مشکل ترین قرار دیا۔ ان کی بہن نے انہیں سنبھالا اور حوصلہ دیا کہ وہ اپنی کامیابی پر فخر کریں اور لوگوں کی باتوں کو نظر انداز کریں۔

Leave a Reply