سان فرانسسکو ۔ سلوک نیوز۔ آئی فون صارفین چند مہینوں سے چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتے آرہے تھے لیکن آپ میں سے جو لوگ اینڈروئیڈ استعمال کررہے ہیں، اب انہیں زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ اینڈروئیڈ کیلئے چیٹ جی پی ٹی اگلے ہفتے سے لانچ کیا جارہا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کو بنانے والے اوپن اے آئی نے ٹویٹ کے ذریعے چیٹ جی پی ٹی ایپ کی لانچنگ کی اطلاع دی۔ ایپ گوگل پلے اسٹور پر موجود ہے مگر فی الحال اسے ڈا¶ن لوڈ نہیں کیا جاسکتا تاہم ایپ کے نیچے پری رجسٹر بٹن کو دبا کر آپ اپنی دلچسپی ظاہر کر سکتے ہیں جس کے بعد اس کے دستیاب ہونے پر آپ کو الرٹ مل جائے گا۔ ایپ کی تفصیلات اس وقت ترقی کے مراحل میں ہیں لیکن ایپ کے اسکرین شاٹس اور تفصیل سے یہ اصل سافٹ ویئر کی طرح دکھائی دیتا ہے۔ آپ ایپ کو مفت یا ادائیگی کرکے پلس چیٹ جی پی ٹی اکا¶نٹس کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ ایپ ہر ملک میں ایک ہی وقت میں لانچ کی جائے گا یا نہیں۔ چیٹ جی پی ٹی ایپ کا تجربہ ڈیسک ٹاپ کے تجربے سے تقریباً یکساں ہے بس چھوٹی اسکرین کا فرق ہے۔