You are currently viewing ایک عام شخص 30 سال سے دنیا بھر میں مفت فضائی سفر کیسے کر رہا ہے؟

ایک عام شخص 30 سال سے دنیا بھر میں مفت فضائی سفر کیسے کر رہا ہے؟

دنیا کی سیاحت تو ہر شخص کا ہی خواب ہوتا ہے، مگر بہت کم افراد کو ہی اس کا موقع ملتا ہے۔

مگر جن کو بھی دنیا کی سیاحت کا موقع ملتا ہے، انہیں سفر اور رہائش کے لیے لاکھوں یا کروڑوں روپے خرچ کرنا پڑتے ہیں۔

مگر امریکا کا ایک شخص ایسا ہے جو 3 دہائیوں سے دنیا میں کسی ‘سلطان’ کی طرح مفت فضائی سفر کر رہا ہے۔

نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے ٹام اسٹوکر نامی شخص نے 1990 میں یونائیٹڈ ائیرلائنز کا لائف ٹائم پاس 2 لاکھ 90 ہزار ڈالرز میں خریدا تھا اور اس فیصلے کو وہ اپنی زندگی کی بہترین سرمایہ کاری قرار دیتے ہیں۔

1990 سے اب تک یعنی 33 سال کے دوران 69 سالہ ٹام اسٹوکر 2 کروڑ 30 میل کا فضائی سفر مفت کر چکے ہیں اور اس دوران 100 سے زیادہ ممالک کی سیاحت کر چکے ہیں۔

صرف 2019 میں ہی انہوں نے اتنے فضائی سفر کیے جو چاند کے 6 سے زیادہ سفر کے برابر سمجھے جاسکتے ہیں۔

Leave a Reply