اسلام آباد ۔ سلوک نیوز۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے 12 جولائی اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان کے شامل ہونے کی تصدیق کردی۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایکسٹرنل فنانسنگ کا معاملہ گزشتہ روز طے پایا اور آئی ایم ایف نے اب فنانسنگ فرق کے پلان کی منظوری دے دی ہے اس طرح آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ سے پہلے ایک اور شرط پوری ہوگی۔ آئی ایم ایف نے 12 جولائی (آج) اجلاس ایجنڈے میں پاکستان کے شامل ہونے کی تصدیق بھی کردی ہے