You are currently viewing باسکٹ بال کوچ نے 1 گھنٹے میں 1134 تین پوائنٹرز شوٹ کر کے ریکارڈ پر نظر جمالی

باسکٹ بال کوچ نے 1 گھنٹے میں 1134 تین پوائنٹرز شوٹ کر کے ریکارڈ پر نظر جمالی

امریکا میں ایک ہائی اسکول باسکٹ بال کوچ نے 1 گھنٹے میں 1134 تین پوائنٹرز شوٹ کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔امریکی ریاست مین کے علاقے نیپلز میں قائم لیک ریجن ہائی اسکول کے کوچ اور سابق مسٹر مین باسکٹ بال رائن مارٹن نے 1 گھنٹے میں تھری پوائنٹ لائن کے پیچھے سے 1134 شاٹس کھیل کر عالمی ریکارڈ بنایا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ ریاست اوریگن سے تعلق رکھنے والے ڈینیئل لوریئکس نے 2012 میں 1077 شاٹس اسکور کر کے بنایا تھا۔رائن نے ریکارڈ کے شواہد گینیز ورلڈ ریکارڈز میں جمع کرا دیے ہیں اور اب وہ ادارے کی جانب سے ریکارڈ کے باقاعدہ اعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔

Leave a Reply