اسلام آباد(سلوک نیوز)نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی ہے ۔نیپرا نے بجلی ایک روپے نوے پیسے مہنگی کردی ہے۔بجلی ایک روپے نوے پیسے مہنگی ہونے سے صارفین پر23 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔یہ اضافہ مئی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیاہے۔دوسری جانب نیپرا نے ڈسکوزکے مالی سال 23-2022 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔نیپرا نے تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں ایک روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق جولائی، اگست اور ستمبر 2023 کے بلوں پر ہوگا۔نیپراکا کہنا ہےکہ ڈسکوز نے اتھارٹی کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دی تھی جس پر اتھارٹی نے 24 مئی کو عوامی سماعت کی تھی۔نیپرا کے مطابق اس اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پرہوگا تاہم کے الیکٹرک صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

بجلی مسلسل دوسرے روز مہنگی۔۔۔صارفین پرکتنا بوجھ پڑے گا؟
- Post author:Web Desk
- Post published:July 5, 2023
- Post category:پاکستان
- Post comments:0 Comments