سینٹ جانز: بحر اوقیانوس کے پانیوں میں ایک مہم جو کو متعدد وہیل مچھلیوں نے اس وقت گھیر لیا جب وہ اکیلے پیڈلنگ کررہا تھا۔ٹام وڈنگٹن کا بحر اوقیانوس میں دیوقامت مچھلیوں سے غیر متوقع طور پر تصادم ہوا، ایک ایسا تجربہ جس نے انہیں خوف زدہ کردیا۔ٹام وڈنگٹن، نیو فاؤنڈ لینڈ سے انگلینڈ کے سفر پر تھے جب انہوں نے خود کو وہیلوں میں گھرا ہوا پایا، انہوں نے یہ واقعہ انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ویڈنگٹن نے اپنی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ بہت خوفزدہ تھا اور ساتھ ساتھ اچھا بھی تھا۔ وہیل مچھلیوں کی ایک بڑی تعداد کشتی کے گرد چکر لگا رہی تھی اور اس کے ارد گرد کھیل رہیں تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ اچھا لگ رہا تھا لیکن مجھے خدشہ بھی تھا کہ شاید وہ میرے پیڈل سے نہ ٹکرا جائیں۔ وہ بہت قریب تھیں۔
بحر اوقیانوس میں شہری کی کشتی کو وہیل مچھلیوں نے گھیر لیا
- Post author:Web Desk
- Post published:August 27, 2024
- Post category:دلچسپ و عجیب
- Post comments:0 Comments