You are currently viewing برازیل میں مسافر طیارہ گر کرتباہ، سوار تمام 62 افراد ہلاک

برازیل میں مسافر طیارہ گر کرتباہ، سوار تمام 62 افراد ہلاک

ساؤ پاؤلو: برازیل کی ریاست پارانا سے ساؤ پاؤلو جانے والا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور طیارے میں سوار تمام 62 افراد ہلاک ہوگئے۔خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جائے وقوع پر موجود حکام نے بتایا کہ تباہ ہونے والے طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ درختوں کے درمیان لڑکھڑاتے ہوئے نیچے آرہا ہے اور دھواں اٹھ رہا ہے۔ویلنہوس میں موجود شہری انتظامیہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ طیارے میں جتنے لوگ سوار تھے، ان میں سے کوئی بھی نہیں زندہ نہیں بچا اور طیارہ گرنے سے صرف ایک گھر کو نقصان پہنچا ہے اور کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔برازیل کے صدر لوئز اناشیو لولا ایک تقریب میں شریک تھا جہاں انہوں نے طیارے کے حادثے کی خبرملتے ہی کہا کہ بری خبر ملی ہے اور مجموعے کو ایک منٹ خاموشی اختیار کرنے کو کہا۔ایئرلائن وئےپاس نے بیان میں کہا کہ جہاز ریاست پارانا میں کیسکیویل سے ساؤپاؤلو کے مرکزی ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوا تھا لیکن ساؤپاؤلو کے شمال مغرب میں 80 کلومیٹر پر وینہیڈو میں گرگیا۔بیان میں کہا گیا کہ طیارے کے حادثے سے متعلق مزید تفصیلات نہیں دی جاسکتی ہیں۔

Leave a Reply