لندن: برطانیہ کے سکّے بنانے والی کمپنی رائل منٹ نے ایک نئی فیکٹری شروع کی ہے جو پرانے کمپیوٹر اور فونز سے سونا نکال کر زیورات اور دیگر اشیاء بنائے گی۔یہ فیسلیٹی قیمتی دھات کے پائیدار ذریعے کی فراہمی کے ساتھ کان کنی پر انحصار میں کمی لائے گی۔رائل منٹ کی جانب سے پرانے لیپ ٹاپ اور ٹی وی جیسے برقی کچرے سے حاصل ہونے والے 4000 ٹن پرنٹڈ سرکٹ بورڈ (پی سی بیز) کو پروسیس کی جائے گا۔منٹ کی 886 کلیکشن کی اندازاً 7.5 گرام وزنی انگوٹھی (ایک پاؤنڈ کے وزن کے برابر) بنانے کے لیے تقریباً 600 موبائل فون درکار ہوں گے۔4000 ٹن سرکٹ بورڈز سے نصف ٹن سونا، 1000 ٹن تانبا، 2.5 ٹن چاندی اور 50 سے 60 کلو کے درمیان پلیڈیئم حاصل ہوگا۔اوسطاً ایک ٹن سرکٹ بورڈز سے 9 ہزار برطانوی پاؤنڈز مالیت کا 165 سونا حاصل ہوگا۔