اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آئینی عدالت کے قیام کے حمایت کردی۔اسلام آباد میں ملک بھر کے وکلاء نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آئینی عدالت میثاق جمہوریت کے تحت قائم کی جانی چاہیے، آئینی عدالت کا قیام بے نظیر بھٹو کا وژن تھا، پاکستان میں روایت چلی آرہی ہے کہ آپ کی رشتہ داری ہے تو آپ جج بنیں گے، اس کا نقصان ہمارے عدالتی عمل کو ہوا ہے، جج کا کام ڈیم بنانا یا ٹماٹر پکوڑے کی قیمتیں طے کرنا نہیں بلکہ آئینی ذمے داریاں پوری کرنا ہے، ہمیں عدالتی تقرریوں کا عمل درست کرنا ہے، وفاق کے ساتھ ساتھ صوبوں میں بھی آئینی عدالتیں ہونی چاہئیں۔
بلاول بھٹو نے آئینی عدالت کے قیام کے حمایت کردی
- Post author:Web Desk
- Post published:September 20, 2024
- Post category:تازہ ترین
- Post comments:0 Comments