You are currently viewing بلاول بھٹو کی وزیراعظم سے ملاقات، پنجاب میں پی پی کو نظر انداز کرنے کا شکوہ

بلاول بھٹو کی وزیراعظم سے ملاقات، پنجاب میں پی پی کو نظر انداز کرنے کا شکوہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اہم ملاقات ہوئی۔بلاول بھٹو زرداری شہباز شریف سے ملاقات کے لیے وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں اُن کا پُرجوش استقبال کیا گیا۔وزیراعظم اور بلاول کی ملاقات میں ن لیگ، پی پی کے وفود بھی شامل تھے۔ پی پی چیئرمین وزیراعظم سے ملاقات کے بعد روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے وفد میں شیری رحمان ، نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف شامل تھے جبکہ مسلم لیگ ن سے اسحاق ڈار ، رانا ثناء اللہ بھی ملاقات میں شامل تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں مہنگائی اور بجلی کے زیادہ بلوں کا معاملہ اٹھایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم بھی ملک سے مہنگائی کا خاتمہ چاہتے ہیں، حکومت عوام دوست پالیسیاں بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے پنجاب میں تحریری معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کا شکوہ کیا اور کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو مسلسل نظر انداز کی جا رہا ہے۔ملاقات میں ملک میں بجلی کے بلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں جماعتوں کے قائدین نے ملک کو درپیش چیلنجر کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی کوآرڈیشن کمیٹوں کا اجلاس اتوار کو گورنر ہاؤس لاہور میں بلا لیا گیا ہے، لاہور میں ہونے والے اجلاس میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات حل کر لیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے پیپلزپارٹی وفد کو آگاہ کیا گیا کہ حکومت اگلے چند دنوں میں اہم قانون سازی کرنے جا رہی ہے تاہم قانون سازی بارے ابھی بتایا نہیں جاسکتا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے بلاول بھٹو کو اہم قانونی سازی سمیت دیگر معاملات پر اعتماد میں لینے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے بتایا کہ اہم قانون سازی کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو بلایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ پی پی ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں پر تحفظات کے باعث بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل دونوں جماعتوں کی قیادت نے بجلی بلوں میں ریلیف کے معاملے پر اپنے رہنماؤں کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے بھی روک دیا تھا۔وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو سے ملاقات میں میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ ، اراکین قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ، نوید قمر اور سینیٹر شیری رحمان بھی شریک تھے۔

Leave a Reply