You are currently viewing بنگلہ دیش: روہنگیا مہاجرین کے کیمپ میں فائرنگ، 6 افراد ہلاک

بنگلہ دیش: روہنگیا مہاجرین کے کیمپ میں فائرنگ، 6 افراد ہلاک

ڈھاکہ ۔ سلوک نیوز۔ بنگلہ دیش میں قائم روہنگیا مہاجرین کے کیمپ میں ثبوت اکٹھا کرنے کے لیے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے پروسیکیوٹر کے دورے کے بعد جھڑپوں میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مہاجرین کے کیمپ میں دو حریف گروپس اراکان روہنگیا سیلویشن آرمی اور روہنگیا یک جہتی تنظیم کے درمیان خون ریز جھڑپوں کے تازہ واقعے میں 6 افراد مارے گئے۔ مہاجر کیمپوں میں سیکیورٹی کی ذمہ داری نبھانے والی مسلح پولیس بٹالین کے ترجمان فاروق احمد نے کہا کہ جمعے کو علی الصبح 5 افراد فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے دوران مارے گئے تمام پانچوں افراد کمانڈر سمیت اے آر ایس اے کے ارکان تھے تاہم اس کے بعد سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply