بھارت ۔سلوک نیوز۔ ایکسپریس وے پر غلط سمت میں آنے والی اسکول بس تیز رفتار کار سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں پیش آیا جہاں دہلی کے مصروف میرٹھ ایکسپریس وے پر اسکول بس کا ڈرائیور گاڑی 9 کلو میٹر تک غلط سمت میں چلاتا رہا جو حادثے کا باعث بنا، اسکول بس ایکسپریس وے پر ایک تیز رفتار گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والوں میں گاڑی کے ڈرائیور سمیت 2 بچے بھی شامل ہیں حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ تصادم اس حد تک خطر ناک تھا کہ گاڑی سے لاشوں کو دروازے کاٹ کر نکالنا پڑا۔ پولیس کے مطابق اسکول بس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور واقعہ کا ذمہ دار بھی سکول بس ڈرائیور کو ہی تسلیم کیا جارہا ہے جس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔
بھارت : سکول بس اور گاڑی کے درمیان خوفناک حادثہ ، 6 افراد ہلاک
- Post author:Web Desk
- Post published:July 11, 2023
- Post category:دنیا
- Post comments:0 Comments