ممبئی: بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے قانونی نوٹس موصول ہوا ہے۔26 سالہ اداکارہ شو میں سونو بھیڈے کا کردار ادا کر رہی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ نوٹس انہیں صرف اس لیے ملا ہے کیونکہ وہ شو چھوڑنا چاہتی ہیں۔حالیہ انٹرویو میں پلک سدھوانی نے شو کے پروڈیوسر پر استحصال کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پروڈکشن ہاؤس ان کا ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ سے باہر نکلنا مشکل بنا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ پیشہ ورانہ ترقی اور صحت کی وجوہات کی بنا پر شو چھوڑنا چاہتی ہیں لیکن انہیں معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے۔پروڈکشن ہاؤس نے پلک سدھوانی پر خصوصی فنکارانہ معاہدے کے کئی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔واضح رہے کہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ 2008ء سے نشر ہو رہا ہے اور اپنے مزاحیہ کانٹنٹ کی وجہ سے بےحد مقبول ہے۔