سیئول ۔ سلوک نیوز۔ جنوبی کوریا میں تین روز سے جاری شدید بارشوں نے تباہی مچادی، شدید بارشوں کے سبب سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور مختلف واقعات میں اموات کی تعداد 24 ہوگئی جبکہ 10 افراد لاپتہ ہوگئے۔ امدادی کاموں کیلئے فوج کی مدد طلب کرلی گئی ہے، ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کو بھی شدید بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔ جنوبی کوریا کی سینٹرل کا¶نٹی گوئیزن میں شدید بارشوں کے سبب گوئیزن ڈیم اوور فلو ہوگیا جہاں 6 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات کردی گئی ہیں۔
جنوبی کوریا میں تین روز سےجاری شدید بارشوں سے تباہی،24 افراد ہلاک
- Post author:Web Desk
- Post published:July 15, 2023
- Post category:دنیا
- Post comments:0 Comments