اسلام آباد ۔ سلوک نیوز۔ جولائی 2023 کا پہلا ہفتہ انسانی تاریخ کے گرم ترین 7 دن تھے۔یہ بات اقوام متحدہ کے زیرتحت عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے ایک بیان میں بتائی۔اقوام متحدہ کے ادارے کے مطابق اس سال پہلے ہی جون انسانی تاریخ کا گرم ترین جون ثابت ہو چکا ہے اور ایسا موسمیاتی تبدیلیوں اور ایل نینو موسمیاتی رجحان کے آغاز کی وجہ سے ہوا۔ڈبلیو ایم او نے اپنے بیان میں بتایا کہ ابتدائی ڈیٹا کے مطابق جولائی کے آغاز میں دنیا کی تاریخ کا گرم ترین ہفتے کا ریکارڈ بنا ہے۔بیان کے مطابق درجہ حرارت سطح زمین کے ساتھ ساتھ سمندر میں بھی ریکارڈز توڑ رہا ہے اور اس سے ماحولیات اور ایکو سسٹم پر تباہ کن اثرات ہو سکتے ہیں۔ڈبلیو ایم او کے موسمیاتی سروسز شعبے کے سربراہ کرسٹوفر ہیوٹ نے کہا کہ ہمیں آنے والے مہینوں میں مزید ریکارڈز کی توقع کرنی چاہیے کیونکہ ایل نینو کے اثرات 2024 تک برقرار رہ سکتے ہیں اور یہ ہمارے سیارے کے لیے فکرمند کر دینے والی خبر ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سال مئی اور جون کے مہینوں میں سمندری سطح کا درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف سطح بلکہ سمندر میں ہر جگہ گرم ہو رہی ہے۔
جولائی کا آغاز انسانی تاریخ کا گرم ترین ہفتہ قرار
- Post author:Web Desk
- Post published:July 11, 2023
- Post category:سائنس و ٹیکنالوجی
- Post comments:0 Comments