ممبئی: جولائی 2024 میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی بھارتی اداکاراؤں کی فہرست جاری ہوگئی ہے۔بھارت میں مقبول ترین فلم اسٹارز کا سروے کرنے والی ویب سائٹ ‘اورمیکس میڈیا’ نے جولائی 2024 کی مقبول ترین بھارتی اداکاراؤں کے نام کی فہرست جاری کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ ‘مقبول بھارتی اداکارہ’ کی دوڑ میں تمام بالی ووڈ اور ساؤتھ انڈین اداکاراؤں کو شکست دیتے ہوئے فہرست میں نمبر ون پر ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو کا نام موجود ہے۔فہرست میں عالیہ بھٹ اور سمانتھا روتھ کے بعد دیپیکا پڈکون کا نام ہے جبکہ چوتھے نمبر پر کاجول اگروال اور پانچویں نمبر پر ننیتارا ہیں، اس طرح یہ اداکارائیں ٹاپ 5 میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔سروے رپورٹ کے مطابق فہرست میں چھٹے نمبر پر کترینہ کیف، ساتویں پر تریشا، آٹھویں پر کیارا ایڈوانی، نویں پر کریتی سینن اور آخر میں دسویں نمبر رشمیکا مندانا کا نام موجود ہے۔
جولائی 2024، بھارت کی ‘مقبول ترین اداکارہ’ کا نام سامنے آگیا
- Post author:Web Desk
- Post published:August 25, 2024
- Post category:انٹرٹینمنٹ
- Post comments:0 Comments