You are currently viewing جے یو آئی کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافی بیانات پر اظہارِ تشویش

جے یو آئی کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافی بیانات پر اظہارِ تشویش

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ٟفٞ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافی بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں برادر اسلامی ملک افہام وتفہیم کا راستہ اختیار کریں۔ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق بھی جائزہ لیا گیا۔ فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں جے یو آئی نے عام انتخابات میں بھر پور حصہ لینا کا فیصلہ کیا ہے جبکہ عام انتخابات کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی زیر بحث آئیں۔ علاوہ ازیں جے یو آئی کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافی بیانات پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور پارٹی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اجلاس نے تجویز کیا کہ حالات کے بہتری کے لیے سیاسی اور عسکری سطح پر دونوں ملکوں میں رابطہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کی بحالی کے لئے روابط جاری رکھنا ناگزیر ہے، دونوں ملکوں میں امن و استحکام افغانستان اور پاکستان کی ضرورت ہے، اس حوالے سے دونوں ملکوں کو اپنا کردار ادا کرنے کےلئے آگے بڑھنا ہوگا۔

Leave a Reply