You are currently viewing دنیا کی سب سے چوڑی زبان کا عالمی ریکارڈ قائم

دنیا کی سب سے چوڑی زبان کا عالمی ریکارڈ قائم

ٹیکساس: امریکا میں کی ایک خاتون کو ان کی زبان کی سب سے زیادہ چوڑائی کی وجہ سے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس کی رہائشی برٹنی لاکیو نے اپنی 3.11 انچ چوڑی زبان کیوجہ سے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔برٹنی لاکیو نے ریکارڈ کیپنگ آرگنائزیشن کو بتایا کہ اس نے سابق ریکارڈ ہولڈر ایملی شلینکر کے بارے میں جاننے کے بعد ٹائٹل کے لیے درخواست دینے کا فیصلہ کیا، جس کی زبان 2.89 انچ چوڑی تھی۔برٹنی کی زبان، زبان کے پیچھے واقع ایپیگلوٹیس سے ماپے جانے والی لمبائی سے بھی زیادہ چوڑی ہے۔ریکارڈ کا مردانہ ورژن امریکی برائن تھامسن کا ہے، جس کی زبان 3.49 انچ چوڑی تھی۔

Leave a Reply