کیلیفورنیا ۔ سلوک نیوز۔ ایک امریکی مہم جو نے اس شدید موسمِ گرما میں دنیا کی سب سے گرم وادی میں ڈیڑھ کلومیٹر تک دوڑنے کی ہمت کی ہے۔ لیکن انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ایسا کرنے سے باز رہیں کیونکہ یہ عمل جان لیوا ہوسکتا ہے۔ جان رائس نامی شخص نے پہلے اسٹار وارفلم سیریز کے مشہور وِلن ، ڈارتھ ویڈر کا سیاہ برقعے نما لباس پہنا۔ اس کے بعد وہ وادی موت میں ایک میل تک بھاگا جو بڑی ہمت کا کام ہے۔ یہ وادی کیلیفورنیا میں واقع ریگستانی خطہ ہے جو اسے دنیا کی سب سے گرم وادی بناتا ہے۔ موسمِ گرما میں یہاں کی تپش ناقابلِ برداشت اور جان لیوا ہوتی ہے۔ اسی مناسبت سے یہ موت کی وادی کے نام شے مشہور ہے۔ جان رائس نے اسے ڈارتھ ویلی چیلنج کا نام دیا ہے۔ وہ گرم ترین دن کو یہاں آئے اور جتنی تیزی سے ممکن تھا دوڑکر ایک میل کا فاصلہ طے کیا۔ چونکہ اس وادی میں بہت سی تاریخی فلمیں شوٹ کی گئی ہیں۔ اسی وجہ سے انہوں نے اسی جگہ کا انتخاب کیا۔ واضح رہے کہ یہاں گرمیوں میں عام درجہ حرارت 50 درجے سینٹی گریڈ تک جاپہنچا ہے۔ جان رائس نے یہ سفر اس وقت طے کیا جب درجہ حرارت 131 فیرن ہائیٹ یعنی 55 درجے سینٹی گریڈ تک جاپہنچا تھا۔ جان یہاں ہرسال آتے ہیں کیونکہ اس دوڑ میں دوسرے لوگ بھی حصہ لیتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ خون جمادینے والی گرمی میں دوڑنے کے لیے غیرمعمولی توانائی اور ہمت درکار ہوتی ہے۔ اس کے باوجود وہ گزشتہ 13 برس سے یہ خطرناک کام کررہے ہیں۔ گرم سیاہ لباس قیامت ڈھارہا تھا جبکہ چہرے کا ماسک پہننا سب سے مشکل تھا۔ اس مقابلے کی تیاری کے لیے وہ اس سے قبل تین میراتھن ریس میں شرکت بھی کرچکے ہیں۔
دنیا کے گرم ترین مقام پر اسٹارواروِلن کے لباس میں دوڑنے کا مظاہرہ
- Post author:Web Desk
- Post published:July 26, 2023
- Post category:دلچسپ و عجیب
- Post comments:0 Comments