ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ حال ہی میں والدین بننے کی خوشیاں منا رہے ہیں جب ستمبر کے اوائل میں ان کی بیٹی کی پیدائش ہوئی۔دونوں اداکار اپنی نئی زندگی کو بھرپور انداز میں انجوائے کر رہے ہیں اور دیپیکا نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک مزاحیہ پوسٹ شیئر کی جو ان کی اس نئی زندگی کی عکاسی کرتی ہے۔دیپیکا نے انسٹاگرام اسٹوری میں ایک بچے کی میم شیئر کی جس میں وہ دروازے کے پیچھے سے دوربین کے ذریعے جھانک رہا ہے۔پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں دیپیکا نے لکھا، “میں جب میرے شوہر کہتے ہیں کہ وہ 5 بجے گھر آئیں گے اور اب 5:01 ہو چکا ہے۔” یہ پوسٹ ان کی اور رنویر سنگھ کی شادی شدہ زندگی کی خوشگوار اور مزاحیہ پہلو کو ظاہر کرتی ہے۔رنویر سنگھ حال ہی میں ایک ایونٹ میں نظر آئے، جہاں انہوں نے والد بننے پر اپنی خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔
رنویر سنگھ کے گھر دیر لوٹنے پر دیپیکا پڈوکون کی مزاحیہ پوسٹ وائرل
- Post author:Web Desk
- Post published:October 1, 2024
- Post category:انٹرٹینمنٹ
- Post comments:0 Comments