You are currently viewing رنویر نے اپنی آنیوالی فلم میں گھرکی کس خاتون کے بُندے پہنے؟

رنویر نے اپنی آنیوالی فلم میں گھرکی کس خاتون کے بُندے پہنے؟

بالی وڈ کے اداکار  رنویر سنگھ ویسے تو  اپنے منفرد  اور  نت نئے ڈیزائن کے ملبوسات کی وجہ سے اکثر خبروں کی شہ سرخیوں میں  رہتے ہیں لیکن اب اداکار  اپنی والدہ کے  ہیرے کے بُندے پہننے پر توجہ کا مرکز  ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار  رنویر سنگھ کی نئی فلم ‘روکی اور رانی کی پریم کہانی’ آنے والی ہے جس میں ان کی ہیروئن اداکارہ عالیہ بھٹ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار  رنویر سنگھ کی فلم رواں سال 28 جولائی کو ریلیز ہوگی لیکن اس فلم کا ٹیزر  جاری ہوگیا ہے جس میں رنویر سنگھ کے کان میں پہنے ہیرے کے بُندے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ رنویر سنگھ نے فلم میں اپنی والدہ ‘انجو بھونانی’ کے ہیرے کے بُندے پہنے ہیں۔

یہ فلم ڈائریکٹر کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بنی ہے جس میں اداکارہ جیا بچن، لیجنڈ اداکار دھرمیندرا دیول اور شبانہ اعظمی بھی مختلف کردار میں نظر آئیں گی۔

واضح رہے کہ  اداکار  رنویر سنگھ اور اداکارہ دپیکا پڈکون 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Leave a Reply