You are currently viewing رونالڈو نے ’’سعودی پُرو لیگ‘‘ کو یورپی لیگز سے بہتر قرار دیدیا

رونالڈو نے ’’سعودی پُرو لیگ‘‘ کو یورپی لیگز سے بہتر قرار دیدیا

لاہور۔ سلوک نیوز۔ پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسیٹانو رونالڈو نے سعودی عرب کے کلب النصر کو میجر لیگ سوکر سے بہتر قرار دیدیا۔ النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ سعودی پُرو لیگ امریکا کی میجر لیگ سوکر سے بہتر ہے، مجھے یقین ہے کہ میرے جانے کے بعد مزید شہرت یافتہ فٹبالرز یہاں کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی یورپی کلب میں واپس نہیں آرہے ہیں البتہ سعودی ڈویعن کئی یورپی اور ڈچ لیگز کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ یورپی فٹبال کلبز نے لیگ کے معیار کو کھودیا ہے تاہم انگلش پریمیئر لیگ تمام لیگز میں سب سے آگے ہے۔ گزشتہ سال دسمبر میں رونالڈو نے سعودی کلب النصر کو 200 ملین یورو سے زیادہ مالیت کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

Leave a Reply