اسلام آباد۔ سلوک نیوز۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ زرعی آمدن پر نہ کوئی وفاقی ٹیکس لگایا گیا اور نہ ہی لگایا جائےگا۔ ایک بیان میں زراعت اور تعمیراتی شعبے پر ٹیکس کے حوالے سے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میں نے زراعت اور تعمیراتی شعبے پر ٹیکس کے معاملے پر قومی اسمبلی میں بیان دیا تھا جس کا مقصد اس تاثرکو ختم کرنا تھا کہ حکومت زراعت اور تعمیراتی شعبہ جات پر نئے ٹیکس لگائے گی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میرے وضاحتی بیان کی غلط تشریح کی جا رہی ہے، جن ٹیکس اقدامات کا تذکرہ ہے وہ یہ ہیں جو30جون تک ملک میں لگائے جاچکے ہیں، ان کے علاوہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا۔

زرعی آمدن پر نہ کوئی ٹیکس لگایا اور نہ ہی لگایا جائےگا: اسحاق ڈار
- Post author:Web Desk
- Post published:July 22, 2023
- Post category:پاکستان
- Post comments:0 Comments