اسٹینفورڈ: اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے حال ہی میں 46 ممالک میں 7,00,00 سے زیادہ لوگوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد دنیا بھر میں لوگوں کی کاہلی کے بارے میں حیران کن بصیرت پیش کی ہے۔اس تحقیق میں اسمارٹ فونز کی مدد سے لوگوں کے روزمرہ کے اقدامات کو ٹریک کیا گیا ہے۔یہ تحقیق جریدے نیچر میں شائع ہوئی جس میں دنیا بھر میں جسمانی سرگرمیوں میں تفاوت کو اجاگر کیا گیا۔ مطالعے کے مطابق کچھ ممالک میں حیرت انگیز طور شہریوں کے درمیان روزانہ اوسطاً کم قدم کے ثبوت ملے ہیں جو کہ بیٹھے رہنے والی طرز زندگی کی نشاندہی کرتے ہیں۔مذکورہ بالا مطالعے میں تمام ممالک کو ان کے شہریوں کی روزانہ پیدل چلنے کی سرگرمیوں کی بنیاد پر درجہ بند کیا گیا اور اس بنیاد پر ممالک کو سب سے زیادہ کاہل ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا جو کہ درج ذیل ہیں؛
انڈونیشیا
سعودی عرب
ملیشیا
فلپائنز
جنوبی افریقہ
مصر
برازیل
بھارت
میکسیکو
امریکا