You are currently viewing سستے ترین آئی فون سے کھینچی گئی تصویر نے ایوارڈ حاصل کرلیا

سستے ترین آئی فون سے کھینچی گئی تصویر نے ایوارڈ حاصل کرلیا

ہماچل پردیش: کہتے ہیں کہ ایک تصویر ہزار الفاظ کی عکاسی کرتی لیکن آج کے جدید کیمروں کے ساتھ یہ ہزار الفاظ لاکھوں الفاظ میں بدل سکتے ہیں۔ صحیح لینس، بہترین ایکسپوژر، اور ڈیجیٹل افیکٹس کا ایک ٹچ تصویر کو شاہکار میں بدل سکتا ہے۔لیکن حال ہی میں ایک بھارتی فوٹوگرافر نے ملک میں فروخت ہونے والے سب سے سستے ایپل آئی فون کا استعمال کرتے ہوئے ایک ایوارڈ یافتہ تصویر کھینچ لی ۔“دی گڈی بوائے اینڈ ہز گوٹ” کے عنوان سے اس تصویر کو ہماچل پردیش کے بروا میں مانوش کلواری نے کھینچا اور اس تصویر نے 2024 میں آئی فون فوٹوگرافی کا بہترین ایوارڈ حاصل کرلیا۔تصویر کے بارے میں دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے آئی فون ایس ای کا استعمال کرتے ہوئے کھینچا کیا جو کہ بھارت میں ایپل کا سب سے سستا ترین آئی فون ہے۔آئی فون SEجسے 2022 سے اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا ہے، میں نئے ماڈلز کے مقابلے میں جدید کیمرے کی خصوصیات کا فقدان ہے۔ اس کے باوجود تصویر کلواری پورٹریٹ کیٹیگری میں تیسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

Leave a Reply