You are currently viewing سلمان خان کی ہیروں سے جڑی گھڑی کی قیمت نے مداحوں کے ہوش اُڑا دیے

سلمان خان کی ہیروں سے جڑی گھڑی کی قیمت نے مداحوں کے ہوش اُڑا دیے

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے ہاتھ کی کلائی میں موجود ہیروں سے جڑی گھڑی کی قیمت جان کر مداح حیران رہ گئے۔سوشل میڈیا پر سلمان خان کی نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں کی برانڈ کے مالک جیکب ایریبو کی جانب سے میگا اسٹار کو گھڑی پہناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔جیکب ایریبو کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں وہ بالی ووڈ اسٹار کو اپنے برانڈ کی بیش قیمت گھڑی ‘Billionaire III’ پہنا رہے ہیں۔گھڑی پر جڑے سیکڑوں ہیروں سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ گھڑی کی قیمت ہوش اُڑا دینے والی ہوگی۔جیکب ایریبو نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں نے کبھی کسی کو اپنی گھڑی پہننے کے لیے نہیں دی لیکن سلمان خان کو پہنائی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بلینیئر III کے ڈائل کو ایک منفرد ڈیزائن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، اس کے علاوہ گھڑی کے بریسلیٹ یعنی چین پر 504 ہیرے نصب ہیں جبکہ مکمل گھڑی کو 714 قیمتی ہیروں کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔بلینیئر III دُنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں میں سے ایک ہے جس کی قیمت بھارتی میڈیا پر 41 کروڑ 98 لاکھ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔واضح رہے کہ جیکب ایریبو دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں کی برانڈ ‘جیکب اینڈ کو’ کے مالک ہیں، دنیا کی امیر ترین شخصیات اس برانڈ کی گھڑیوں کا انتخاب کرتی ہیں۔

Leave a Reply