شانگلہ ۔ سلوک نیوز۔ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں جاں بحق ہونے والے8بچوں کے ایک ساتھ جنازے اٹھنے پر کہرام مچ گیا، ہر آنکھ اشکبار تھی۔ تفصیل کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں تودے کے نیچے دب کر جاں بحق ہونے والے بچوں کی نماز جنازہ گزشتہ روز ادا کردی گئی۔ جنازے میں علاقہ مکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آٹھ جنازے اٹھے تو مارتونگ کی فضا میں سوگواری چھا گئی۔