ابو ظہبی: بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ابوظہبی میں آئیفا 2024 کی میزبانی کریں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق ایونٹ کو مزید شاندار بنانے کے لیے شاہ رخ خان کی میزبانی کی واپسی متوقع ہے جبکہ آئیفا کی طرف سے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی۔منتظمین نے اپنے ایک پریس نوٹ میں لکھا کہ بالی وڈ کنگ برسوں سے اس تقریب میں شریک ہورہے ہیں اور وہ اس کا اہم حصہ بن گئے ہیں۔اعلامیہ کے مطابق شاہ رخ خان کی آئیفا میں شاندار پرفارمنس اور ناقابل فراموش تقاریر نے ایونٹ کو نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے۔شاہ رخ خان کو متعدد بار اپنی فلموں دیوداس، ویرزارا اور مائے نیم از خان پر بہترین اداکار کے ایوارڈ بھی دیئے گئے۔یاد رہے کہ 2017 میں اداکارکی فلمی صنعت میں 25 سالہ خدمات پر ایک خصوصی خراج تحسین بھی پیش کیا گیا تھا۔
شاہ رخ خان ابوظہبی میں آئیفا ایوارڈز 2024 کی میزبانی کریں گے، رپورٹ
- Post author:Web Desk
- Post published:August 23, 2024
- Post category:انٹرٹینمنٹ
- Post comments:0 Comments