You are currently viewing شوبز میں قدم رکھا تو والدین کو کڑوی باتیں سننی پڑیں، ترپتی ڈمری کا انکشاف

شوبز میں قدم رکھا تو والدین کو کڑوی باتیں سننی پڑیں، ترپتی ڈمری کا انکشاف

ممبئی: بلاک بسٹر بالی وڈ فلم ’اینیمل‘ کی اداکارہ ترپتی ڈمری نے بتایا کہ جب انہوں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو ان کے والدین کو کڑوی باتیں سننی پڑیں لیکن انہوں نے اپنے خوابوں کو ترک نہیں کیا۔اداکارہ نے کہا کہ لوگوں کی تنقید کے باوجود وہ فلم انڈسٹری میں کامیاب ہوئیں اور ان کے والدین نے ان پر فخر کیا۔اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ ممبئی آئیں تو لوگوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں آ کر وہ غلط فیصلے کریں گی اور کوئی ان سے شادی نہیں کرے گا لیکن انہوں نے ان باتوں کو نظر انداز کردیا۔

Leave a Reply