You are currently viewing عرفی جاوید کو فضائی سفر کے دوران جنسی ہراسانی کا سامنا

عرفی جاوید کو فضائی سفر کے دوران جنسی ہراسانی کا سامنا

ممبئی ۔ سلوک نیوز۔ بھارت کی نامور اور متنازعہ سوشل میڈیا اسٹار عرفی جاوید کو ممبئی سے گوا کے سفر کے دوران جنسی ہراسانی اور بدتمیزی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اپنے نازیبا فیشن کی وجہ سے میڈیا کی سرخیوں میں رہنے والی اسٹار نے ممبئی سے گوا تک سفر کیلئے اکانومی کلاس میں سفر کیا لیکن ان کو اس فضائی سفر میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ انسٹاگرام پر مداحوں کو خبر دیتے ہوئے عرفی جاوید نے لکھا کہ سفر کے دوران کچھ لڑکوں نے ان کو ہراساں کیا اور ان کی شخصیت پر سخت اور دل آزار تبصرے کیے۔ انہوں نے لکھا کہ لڑکوں نے بار بار ان کا نام پکارا اور اس طرح رویہ دکھایا جیسے وہ نشے میں ہوں اور اس موقع پر عرفی نے تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کیا۔ سوشل میڈیا اسٹار کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے اس بدتمیزی پر ان سے بات کرنا چاہی تو ان لڑکوں کے دوست کہنے لگے کہ یہ نشے میں ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ نشہ میں ہونے سے آپ کو خواتین سے بدتمیزی کا حق نہیں مل جاتا، ہم عوامی شخصیت ہیں لیکن عوام کی ملکیت نہیں ہیں۔

Leave a Reply