کراچی ۔ سلوک نیوز۔ اداکارہ فہیمہ اعوان کا کہنا ہے کہ شوہر کے انتقال کی خبر عمرے کی ادائیگی کے دوران ملی۔ نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ فہیمہ خان نے بتایا کہ عمرے کے دوران شوہر کے انتقال کی خبر ملنے پر صدمے میں چلی گئی۔ ایسا لگا جیسے جسم سے روح نکل گئی ہو۔ پاکستان واپسی کے لیے فلائٹ بھی نہیں مل رہی تھی۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بہت عظیم مقام پر بلایا ہوا تھا ۔ میں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی اور مدد مانگی۔ اب میں ہی اپنے بچوں کی ماں اور باپ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شروع میں اشتہارات میں کام کیا تاہم جب اشتہارات کے ذریعے گھر چلانا مشکل ہوگیا تو پھر شوہر کی رضامندی سے ڈراموں میں کام کرنا شروع کیا۔ شوہر اغوا ہونے کے بعد ڈپریشن کا شکار ہوگئے تھے اور انہیں آرتھرائٹس ہوگیا تھا۔ اس دوران انہیں دو مرتبہ دل کا دورہ بھی پڑا۔ جب شوہر کی صحت بہتر ہونا شروع ہوئی تو لگا کہ سب ٹھیک ہوجائے گا۔ پھر میں عمرے پر چلی گئی تھی۔ فہیمہ اعوان متعدد ڈراموں میں معاون اداکارہ کے کردار نبھائے ہیں۔ ان کے مشہور ڈراموں میں الف اللہ اور انسان، دیوانگی، رسوائی، ڈھونگ، فتور اور دیگر شامل ہیں۔
عمرے کے دوران شوہر کے انتقال کی خبر ملی، اداکارہ فہیمہ اعوان
- Post author:Web Desk
- Post published:July 21, 2023
- Post category:انٹرٹینمنٹ
- Post comments:0 Comments