مقبوضہ مغربی کنارہ۔ سلوک نیوز۔ ماہرینِ آثار نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ سے ایک برس قبل قدیم رومی قبرستان دریافت ہوا تھا اور اب وہاں 125 چھوٹے بڑے مقبرے اور انسانی ڈھانچے بھی ملے ہیں۔ یہ قبرستان لگ بھگ 2000 برس پرانا ہے۔ تاہم مقبروں میں انسانی ڈھانچے سالم اور بہتر حالت میں ہیں۔ اس کے علاوہ دو بڑے تابوت بھی ملے ہیں جو سیسے سے ڈھالے گئے ہیں۔ فلسطینی محکمہ آثارِ قدیمہ کے مطابق اس دریافت سے فلسطین مزید اہم خطہ ہوگیا ہے جو قدیم مصر جیسی اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ اس سے قبل ان آثار کو وسائل کی کمی کی وجہ سے دوبارہ مٹی برد کردیا گیا تھا لیکن اب فرانسیسی ماہرین کے تعاون سے گزشتہ برس فروری میں باقاعدہ کھدائی کا کام شروع کیا گیا۔ یہاں دریافت ہونے دو بڑے تابوت غیرمعمولی اہمیت کے حامل ہیں جس پر ایک میں انگوروں اور دوسرے میں ڈولفن کی تصاویر کاڑھی گئی ہے۔ یہاں سے حاصل ہونے والے دیگر نوادرات کو بھی ایک بڑے عجائب گھرمیں منتقل کیا جائے گا۔

غزہ سے رومی عہد کے 125 مقبرے دریافت
- Post author:Web Desk
- Post published:July 25, 2023
- Post category:دلچسپ و عجیب
- Post comments:0 Comments