You are currently viewing غزہ میں 25 سال بعد پولیو کا پہلا کیس رپورٹ، اقوام متحدہ کا جنگ بندی کا مطالبہ

غزہ میں 25 سال بعد پولیو کا پہلا کیس رپورٹ، اقوام متحدہ کا جنگ بندی کا مطالبہ

یروشلم: فلسطین کے علاقے غزہ میں 25 سال بعد پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق دیر البلاح کے علاقے میں دس ماہ کے بچے کو پولیو کی تشخیص ہوئی، جسے پولیو ویکسین نہیں دی گئی۔اقوم متحدہ نے غزہ میں پولیو کا کیس سامنے آنے کے بعد انسداد پولیو مہم کیلیے 7 روز کی جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو وائرس غزہ اور پڑوسی ممالک کیلیے خطرہ ہے۔دوسری جانب فلسطین کے وزارت صحت نے بھی غزہ میں پولیو کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔اُدھر حماس نے جنگ بندی کے مطالبے کا خیر مقدم بھی کیا ہے جبکہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے اس مطالبے پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد سے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی فوج کی زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری ہیں جس میں اب تک بچوں، خواتین سمیت 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ، خان یونس سمیت کئی علاقوں میں رہائشی عمارتیں کھنڈرات اور شہر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں جبکہ صیہونی فوج نے اسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

Leave a Reply